محبوبہ مفتی نے مسوری میں 18ویں صدی کے صوفی شاعر اور فلسفی بابا بلھے شاہ کے مزار پر ہوئی توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے اور بی جے پی لیڈروں پر منافقت کا الزام لگایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اتراکھنڈ کے مسوری میں 18ویں صدی کے پنجابی صوفی بزرگ، شاعر اور سماجی مصلح بابا بلھے شاہ کے تقریباً 100 سال پرانے مزار میں ہفتے کی رات دیر گئے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم آہنگی کی علامتوں کو توڑنا، بڑھتی ہوئی غربت، وسیع پیمانے پر بے روزگاری اور نوجوان نسل کے تاریک مستقبل کے حوالے سے اٹھنے والوں سوالوں کے جواب دینے سے کہیں زیادہ آسان ہے۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے مسوری میں 18ویں صدی کے صوفی شاعر اور فلسفی بابا بلھے شاہ کے مزار پر ہوئی توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے اور بی جے پی لیڈروں پر منافقت کا الزام لگایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتراکھنڈ کے مسوری میں 18ویں صدی کے پنجابی صوفی بزرگ، شاعر اور سماجی مصلح بابا بلھے شاہ کے تقریباً 100 سال پرانے مزار میں ہفتے کی رات دیر گئے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ واقعہ کے سلسلے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملے میں پاس کی دو اور مزارات کو مکمل طور پر نقصان پہنچا اور ان کے عطیات کے بکس بھی توڑ دیے گئے۔ اس معاملے میں 25 سے 30 نامعلوم افراد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بی جے پی لیڈر بیرون ملک مساجد میں پوز دیتے ہیں اور مشرق وسطیٰ کے شیخوں کے لئے سرخ قالین بچھاتے ہیں، لیکن اپنے ملک  میں وہ صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے مزار میں توڑ پھوڑ ہوتے ہوئے خوشی خوشی دیکھتے ہیں۔ یہ منافقت اتفاق نہیں، بلکہ جان بوجھ کر کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آہنگی کی علامتوں کو توڑنا، بڑھتی ہوئی غربت، بڑے پیمانے پر بے روزگاری اور نوجوان نسل کے تاریک مستقبل پر اٹھنے والے سوالوں کے جواب دینے سے کہیں زیادہ آسان ہے۔ اس معاملے میں ہتھوڑوں اور لوہے کی راڈ سے درگاہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ہری اوم، شیوایون اور شردھا نامی تین لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مسوری میں وینبرگ ایلن اسکول کے کیمپس میں واقع اس درگاہ کو ہتھوڑوں اور لوہے کی راڈ سے نشانہ بنایا گیا۔ ڈھانچے کے اندر رکھے مذہبی صحیفوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

ملزمان پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خلاف ورزی، عوامی امن کو خراب کرنے اور مذہبی عقیدے کی توہین کرنے کے ارادے سے عبادت گاہ کی بے حرمتی کرنے سے متعلق بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور کیس کی تفتیش جاری ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد بابا بلھے شاہ کمیٹی کے ارکان جائے وقوعہ پر پہنچے اور اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔ کمیٹی کے صدر رجت اگروال نے کہا کہ یہ واقعہ صرف ایک مذہبی مقام کو نقصان پہنچانے کا نہیں ہے بلکہ مسوری کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ ایک پرائیویٹ اسکول کی زمین پر واقع ہے اور اسکول انتظامیہ نے برسوں پہلے اس کی تعمیر کی اجازت دی تھی۔ انتظامی تحقیقات سے پہلے ہی یہ طے ہوچکا ہے کہ وہاں کوئی تجاوزات نہیں ہیں۔

بلھے شاہ کو بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے کچھ دائیں بازو کی تنظیموں نے مسوری میں درگاہ کی توسیع کی مخالفت کی تھی اور اسے سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیر قرار دیا تھا، حالانکہ درگاہ کمیٹی نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ سابق میونسپل چیئرمین منموہن سنگھ نے توڑ پھوڑ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسوری طویل عرصے سے بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات سے شہر کا امیج خراب ہوتا ہے اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مجرموں کی نشاندہی کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی کرے۔

بابا بلھے شاہ کے چاہنے والوں نے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس درگاہ نے ہمیشہ محبت، انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اور یہاں مختلف مذاہب کے لوگ عقیدت کے ساتھ آتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کریں گے۔ دریں اثنا ہندو رکشا دل کی سربراہ پنکی چودھری نے ہفتہ کو درگاہ کی توڑ پھوڑ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں اتراکھنڈ یونٹ کی تعریف کی گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ آج میری ہندو رکشا دل کی ٹیم نے بلھے شاہ کو، جو 70 سال سے دیو بھومی میں تھے، واپس پاکستان بھیج دیا۔ بتادیں کہ پاکستان کے قصور میں واقع بابا بلھے شاہ کی درگاہ پر بھی دنیا بھر سے عقیدتمند پہنچتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسوری میں 18ویں صدی کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی محبوبہ مفتی نے ہم آہنگی کی توڑ پھوڑ کی شاعر اور انہوں نے کے مطابق کی مذمت ہے اور کی گئی کہا کہ گیا ہے

پڑھیں:

صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 

سٹی 42:صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش  کی 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ   نے  بلوچستان میں 17 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک دشمن عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پوری قوم کو اپنے  جوانوں پر فخر کرتی ہے۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  بلوچستان کے  مختلف اضلاع  میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش  کی ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 17 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔  17 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پوری قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر مان ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ وزیراعظم نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17  فتنتہ الھندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  بلوچستان میں فتنۂ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ صدرِ مملکت نے مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں 17 دہشت گردوں کی ہلاکت کو سراہا ۔ صدر مملکت نے کہا ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جانا اولین ترجیح ہے۔فتنۂ ہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد