City 42:
2026-07-23@23:33:32 GMT

خیبر پختونخوا میں ایک اور نیا ضلع بن گیا;نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع سوات کو انتظامی طور پر دو الگ اضلاع میں تقسیم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 بورڈ آف ریونیو اینڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلع سوات کو ضلع بر سوات اور ضلع سوات میں تقسیم کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے 43ویں اجلاس میں 19 دسمبر 2025 کو کیا گیا تھا جبکہ یہ اقدام خیبرپختونخوا لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد اور بہتر انتظامی سہولتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بر سوات کا ہیڈکوارٹر مٹہ ہوگا، جبکہ اس ضلع میں تحصیل مٹہ، بحرین اور خوازہ خیلہ شامل ہوں گی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلہ پاکستان کا آج نیوزی لینڈ سے ٹاکرا

 دوسری جانب ضلع سوات کا ہیڈکوارٹر گلکدہ مقرر کیا گیا ہے جس میں تحصیل بابوزئی، کبل، چارباغ اور بریکوٹ شامل ہوں گی۔ حکام کے مطابق ضلع کی تقسیم سے انتظامی امور میں بہتری، عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد ممکن ہو سکے گا۔ نئی اضلاع کی تشکیل کے بعد پولیس، عدالتی، انتخابی اور دیگر سرکاری ادارے بھی اپنی انتظامی حدود کے مطابق اقدامات کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے مطابق ضلع سوات گیا ہے

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن