گزشتہ شب موٹروے پولیس نے ٹریفک کو چھتر پلین کی جانب موڑ دیا حالانکہ حکام کو بخوبی علم تھا کہ وہاں شدید برفباری ہو رہی ہے اور راستہ انتہائی خطرناک ہے۔ شدید برفباری کے باعث سینکڑوں مسافر رات گیارہ بجے سے صبح 7 بجے تک راستے میں پھنسے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے پولیس کی مبینہ غفلت نے سینکڑوں مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔  گلگت بلتستان جانے والے سینکڑوں مسافر 8 گھنٹے تک شدید برفباری میں پھنسے رہے۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں نے بتایا کہ گزشتہ شب موٹروے پولیس نے ٹریفک کو چھتر پلین کی جانب موڑ دیا حالانکہ حکام کو بخوبی علم تھا کہ وہاں شدید برفباری ہو رہی ہے اور راستہ انتہائی خطرناک ہے۔ شدید برفباری کے باعث سینکڑوں مسافر رات گیارہ بجے سے صبح 7 بجے تک راستے میں پھنسے رہے۔ دوسری جانب اطلاع ملنے پر شنکیاری انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔ شنکیاری انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ناشتہ بھی فراہم کیا گیا اور سڑک سے برف ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی۔ دریں اثناء مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹروے پولیس کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: موٹروے پولیس

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا