چیٹ جی پی ٹی سے قرآن پاک کی تفسیر سمجھنا ممنوع قرار؛ مصر دارالافتا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
مصری دارالافتاء نے قرآن مجید کی آیات کے معنی، تشریح اور تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کی ایپلیکیشنز کے استعمال کو شرعی لحاظ سے ممنوع قرار دیدیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ فتویٰ ایک سائل کے سوال کے جواب میں جاری کیا گیا۔ جس میں قرآن پاک کے مطالب سمجھانے کے لیے آرٹیفیشل نٹیلی جنس سے مدد لینے سے متعلق پوچھا گیا تھا۔
دارالافتاء نے خبردار کیا کہ AI ایپلیکیشنز پر اعتماد کرنا غلط معلومات پھیلانے اور گمراہ کن فہم پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
دارالافتاء کا موقف ہے کہ دینی تعلیمات کی صحیح تفہیم کے لیے صرف مستند اور تجربہ کار علماء پر ہی بھروسہ کیا جانا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ قرآن کی آیات کی تفسیر کے لیے ہمیشہ مستند تفاسیر، باوثوق مفسرین اور دینی اداروں سے رجوع کرنا ضروری ہے تاکہ دین کی صحیح تعلیمات لوگوں تک پہنچیں۔
رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز میں چیٹ جی پی ٹی بھی شامل ہے۔ دارالافتا نے واضح کیا کہ اس قسم کے پروگرام قرآن مجید کی تشریح میں قابل اعتماد ذریعہ نہیں سمجھے جا سکتے۔
یاد رہے کہ یہ فتویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں تعلیمی، دینی اور تحقیقی ادارے AI ٹیکنالوجی کے استعمال کے فائدے اور نقصانات پر غور کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔