صدر آصف زرداری کی اماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
—تصویر بشکریہ ایکس
ابوظبی میں صدرِ مملکت آصف زرداری نے یو اے ای کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران مکالمے، شمولیت اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے یو اے ای کی بحریہ کے کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ اعزاز دینے کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر صدرِ پاکستان آصف زرداری نے شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدرِ مملکت نے متحدہ عرب امارات کے قومی وژن برائے رواداری اور انسانی اخوت کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا ۔ جمعے کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر تجارت نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات بڑھانے اور عالمی مسابقت بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی اورپاکستانی قالینوں کی عالمی منڈیوں میں رسائی اور برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔وفد نے علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات سے وزیر تجارت کو آگاہ کیا۔(جاری ہے)
وفد نے کہا کہ کاروبار دوست اور قابلِ پیش گوئی پالیسی فریم ورک برآمدات کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ جام کمال نے کہا کہ حکومت شفاف، قواعد پر مبنی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے برآمدات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،وزارتِ تجارت صنعت کی تجاویز پر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد قابلِ عمل حل تیار کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدی حکمتِ عملی ویلیو ایڈیشن، برآمدی صنعت، برانڈنگ اور عالمی ویلیو چینز میں شمولیت پر مرکوز ہے، حکومت نجی شعبے کے تعاون سے تجارت میں حائل حقیقی رکاوٹیں دور کر کے برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔\932