سانحہ گل پلازہ، تحقیقاتی رپورٹ کل پرسوں تک آجائیگی، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ کل پرسوں تک سامنے آجائے گی۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے، کل پرسوں تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ جائے گی۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سانحہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل کیلئے اقدامات کریں گے، کچھ فیصلے کراچی واٹر کارپوریشن نے، ہماری انتظامیہ نے کیے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج صبح میں نے حب ریزروائر کا وزٹ کیا میرے ساتھ صحافی دوست تھے، 40 سال بعد ریزروائر پر 15 ایم جی ڈی ٹینکوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو ملازمین ڈبل تنخواہیں لے رہے تھے ان کی تنخواہیں روکیں، 73 ملازمین پکڑے ہیں، ان میں 7 کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن سے تنخواہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کے ذریعے دیکھا تو 20 لوگ ایسے ہیں، جو ڈبل پنشن بھی لے رہے ہیں، اس وقت کے ایم سی کی تنخواہیں سیپ سسٹم کے ذریعے آتی ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ افراد آتے ہیں چلے جاتے ہیں ذمہ دار ہمیشہ قیادت ہوتی ہے، قانون شکنی کے حوالے سے بہت سے اقدامات کیے جاتے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بلدیاتی ادارے میں سیپ سسٹم نہیں تھا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے بے ضابطگیوں کو روکنے کیلئے سیپ سسٹم کا نفاذ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ سانحہ گل پلازہ وہاب نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔