Islam Times:
2026-07-24@03:23:21 GMT

شہباز شریف سے نذیر احمد کی ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

شہباز شریف سے نذیر احمد کی ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

اسلام آباد میں وزیراعظم سے چیئرمین (نیب) کی ملاقات میں وزیراعظم نے نیب میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام، ای آفس فریم ورک اور عوامی خدمات پرتوجہ کو سراہا، انہوں نے نیب کے قومی وسائل کے تحفظ کے مشن کی حمایت کا حکومتی عزم بھی دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیر احمد کی ملاقات ہوئی، جس میں نیب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025ء پیش کی گئی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی کا باضابطہ جائزہ لیا اور اس کے اقدامات کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے نیب میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام، ای آفس فریم ورک اور عوامی خدمات پرتوجہ کو سراہا، انہوں نے نیب کے قومی وسائل کے تحفظ کے مشن کی حمایت کا حکومتی عزم بھی دہرایا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نیب نے 62 کھرب روپے سے زائد ریکارڈ ریکوری حاصل کی، 2.

98 ملین ایکڑ ریاستی اورجنگلاتی اراضی دوبارہ حاصل کی اور جعلی و فراڈ ہاؤسنگ کے ایک لاکھ 15 ہزار متاثرین کو 180 ارب روپے واپس دلوائے گئے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے نیب نے ریاست اور شہریوں کے درمیان فاصلے ختم کیے اور عوامی شفافیت کو یقینی بنایا۔وزیراعظم نے اس اقدام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ نیب کی ترقی اور عوامی خدمت کے اقدامات ملک میں احتساب کے فروغ اور عوامی اعتماد میں اضافہ کریں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور عوامی

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری