جینے دو کراچی مارچ ، ضلع ائر پورٹ کا ہنگامی اجتماع ناظمین
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جینے دو کراچی مارچ کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ کا ہنگامی اجتماع ناظمین دفتر ضلع میں منعقد ہوا۔امیر جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ محمد اشرف،قیم ضلع و رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان سمیت ضلعی ذمے داران، ناظمین و نائب ناظمین علاقہ جات نے اجتماع میں شرکت کی۔امیر ضلع نے جینے دو کراچی مارچ میں ضلع سے عوامی شرکت کے لیے علاقہ جات کو اہداف دیے اور علاقہ جات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ محمد اشرف جینے دو کراچی مارچ کے سلسلے میں اجتماع ناظمین کی صدارت کررہے ہیں ، قیم ضلع فاروق فرحان بھی موجود ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جینے دو کراچی مارچ ضلع ائر پورٹ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔