data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260128-01-10
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس سانحہ گل پلازہ پر اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باعث مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑ ے ہو کر شدید نعرے بازی کی اور ایوان ’’قاتل قاتل سی ایم اور میئر کراچی قاتل ‘‘ اور’’جوڈیشل کمیشن قائم کرو‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا، سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعے کے روز صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو ڈپٹی اسپیکر نوید اینتھونی کی صدارت میں شروع ہوا۔اپوزیشن لیڈر علی خورشید ی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل بھی ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔ حکومتی کمیٹی ایک ڈھکوسلہ ہے۔حکومت کے ماتحت افسران کیسے شفاف انکوائری کرسکتے ہیں۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا کہ یہ 3 دن سے یہی تقریر کررہے ہیں،یہ پہلے ہماری بات سن لیں اس کے بعد اپنی قرارداد لے آئیں۔ کابینہ نے وزیر اعلی کی قیادت میں کمیٹی بنائی ہے۔یہ کمیٹی سمجھتی ہے کہ اگر انکوائری ناکافی ہے تو عدالتی کمیشن بنائیں گے۔ ایک ہفتے میں جو کچھ تحقیقات ہو اس کو سامنے آنے دیا جائے۔اس مسئلے پر سیاست نہ کی جائے نہ اسمبلی کا ماحول خراب کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے احتجاج شروع کردیا۔ اپوزیشن ارکان اسپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی اسمبلی کا

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔   اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا