ہر سال 12 ربیع الاول پر وفد روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے بھیجا جائے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے تحریری سفارشات وزارت مذہبی امور کو ارسال کردیں جس میں کہا گیاہے کہ ہرسال بارہ ربیع الاول کے موقع پر دس رکنی پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر روضہ رسول ﷺپر حاضری کے لیے بھیجا جائے۔
تحریری سفارشات کےمطابق دس رکنی پارلیمانی وفد کے ہوائی ٹکٹوں کے اخراجات قومی اسمبلی سیکریٹریٹ برداشت کرے گا۔مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران کھانے پینے رہائش اور ٹرانسپورٹ اخراجات بھی قومی اسمبلی کے ذمہ ہوں گے۔
سفارشات کے مطابق پارلیمانی وفد ہر سال بارہ ربیع الاول کو روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دے گا اور پاکستانی عوام کی جانب سے درود و سلام پیش کرے گا۔ وفد کا سعودی عرب میں قیام سات روز پر مشتمل ہوگا اور طبی سہولتیں بھی سرکاری خرچ پر فراہم کی جائیں گی۔ہر پارلیمانی جماعت سے کم از کم ایک رکن وفد میں شامل ہوگا۔
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ وفد کے ساتھ ایک پروٹوکول افسر سمیت پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد کے خطیب کو بطور گائیڈ وفد کا حصہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔،سفارشات رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کی سربراہی میں چار رکنی زیلی کمیٹی نے تیار کیں۔ وزارت مذہبی امور سفارشات حتمی منظوری کے لیے اسپیکر کو بھیجے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی