data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260128-08-25
کراچی (اسٹاف ر پورٹر) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گل پلازہ سانحے کے متاثرین کیلیے امداد و بحالی کے جامع پیکیج کی منظوری دی گئی، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مزید ضروری کارروائی کے لیے وزیر اعلیٰ کے زیراہتمام ایک اعلیٰ سطح کی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ اجلاس کے آغاز میں کابینہ نے گل پلازہ سانحے کے شہدا کیلیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنا اور ساتھ ہی احتساب کو یقینی بنانا ہے۔ انسانی جان پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ امداد، انصاف اور روک تھام ساتھ ساتھ چلیں گے۔ کابینہ نے گل پلازہ واقعے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جامع معاوضہ اور بحالی پیکج کی منظوری دی۔ مرحومین کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے مالی معاوضہ دیا جائے گا۔ متاثرہ تاجروں کی معاونت کیلیے کابینہ نے ہر دکاندار کو ایک کروڑ روپے کے بغیر سود قرض کی منظوری دی جس کی سود کی لاگت سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے علاوہ ہر دکاندار کو 5 لاکھ روپے فوری معاشی امداد کے طور پر دیے جائیں گے تاکہ گھریلو اور یوٹیلیٹی اخراجات پورے کیے جاسکیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ دکانداروں کو 2 ماہ کے اندر متبادل تجارتی جگہیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں جس کی کابینہ نے بھی منظوری دی۔ کابینہ اجلاس میں ایک اعلیٰ سطح کی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تاکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے کر ذمہ داری عاید کرنے اور انصاف فراہم کرنے کو یقینی بنایا جا سکے،ذیلی کمیٹیمیں وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ضیاء الحق لنجار شامل ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی حسن نقوی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں آئی جی کراچی آزاد خان اور دیگر شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئی غفلت نظر انداز نہیں کی جائے گی، جو بھی ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی منظوری وزیر اعلی کابینہ نے گل پلازہ

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن