سندھ کابینہ کی منظوری: سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور شہداء کے اہلخانہ کو ایک ایک کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا کہ متاثرہ دکانداروں کو کچن اور یوٹیلیٹی اخراجات کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کمشنر کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، متاثرہ دکانداروں کو ایک ایک کروڑ روپے بلا سود قرض بھی دیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں، اور اس قرض پر واجب الادا سود حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ کابینہ نے متاثرہ دکانداروں کے لیے دو ماہ کے اندر کاروبار شروع کرنے کے لیے دکان کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔ سانحہ گل پلازہ کے بعد کابینہ نے ایک سب کمیٹی بھی قائم کی ہے، جس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ضیاء الحسن لنجار شامل ہیں۔ سب کمیٹی کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے گی اور اس کی روشنی میں مزید کارروائی اور لائحہ عمل طے کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔