خبردار ! فری وائی فائی کی غلطی بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: طویل سفر یا کسی دوسرے شہر میں کام کے سلسلے میں پہنچنے کے بعد ہوٹل کا مفت وائی فائی اکثر ہماری پہلی سہولت بن جاتا ہے۔ بیگ اتارتے ہی موبائل پر وائی فائی آن کرنا اور سوشل میڈیا یا ای میل چیک کرنا ایک عام عادت ہے، لیکن یہی سہولت بعض اوقات بڑے خطرے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
سائبر ماہرین کے مطابق ہوٹلوں کا مفت وائی فائی عموماً غیر محفوظ ہوتا ہے، کیونکہ ایک ہی نیٹ ورک سے بیک وقت سیکڑوں مہمان منسلک ہوتے ہیں۔ اکثر ہوٹل نیٹ ورکس پرانی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں یا مناسب سیکیورٹی انتظامات نہیں ہوتے، جس سے ہیکرز کے لیے ان نیٹ ورکس تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔
پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی
ماہرین کا کہنا ہے کہ پبلک وائی فائی نیٹ ورکس سائبر جرائم پیشہ افراد کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ایسے نیٹ ورکس سے جڑنے پر صارفین کا ذاتی ڈیٹا، لاگ اِن آئی ڈیز، پاس ورڈز اور بینکنگ معلومات چوری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اسی لیے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہوٹل یا کسی بھی عوامی جگہ کے وائی فائی پر حساس معلومات تک رسائی سے گریز کریں اور آن لائن سیکیورٹی کے بنیادی اصولوں پر عمل کریں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
ٹرین لیٹ۔۔طالبہ امتحان سے محروم۔۔ریلوے کو 27 لاکھ جرمانہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان
بھارتی ریاست آسام میں قدرت کے انوکھے مظاہر میں شمار ہونے والے ہولونگ درخت کے منفرد ’ہیلی کاپٹر پھل‘ ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
ڈیپٹیروکارپس ریٹوسس المعروف ہولونگ ایک مضبوط اور بلند قامت درخت ہے جو تقریباً 60 میٹر تک بلند ہو سکتا ہے۔ یہ درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے اور مقامی ثقافتوں میں اسے خاص اہمیت حاصل ہے جبکہ اس کی لکڑی تعمیرات، فرنیچر سازی اور کشتیوں کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے۔
Hollong seeds are a stunning local example of nature's autorotating 'helicopters'! ????????
Globally, maple samaras inspired much of the research into this principle for real helicopters and drones.
The origin of helicopter autorotation (and modern drone/micro-flyer designs) is… https://t.co/jKXLuMq5nR
— Chinnu Senthilkumar (@chinnusenthil1) May 20, 2026
اس درخت کی سب سے دلچسپ خصوصیت اس کے 2 پروں والے پھل ہیں جو شاخوں سے گرنے کے دوران ننھے ہیلی کاپٹر کی طرح گھومتے ہوئے نیچے آتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ قدرتی نظام بیجوں کو درخت سے دور زرخیز زمین تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے جہاں ان کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیے: کچھ درخت جان بوجھ کر آسمانی بجلی کو گرنے کی دعوت کیوں دیتے ہیں؟
خشک موسم میں جب درجنوں یہ پھل آسمان سے گھومتے ہوئے زمین کی طرف اترتے ہیں تو یہ منظر دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتا ہے۔
حال ہی میں ایسے ہی ایک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے اس قدرتی مظہر کو عالمی توجہ دلائی۔
مزید پڑھیں: فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
بھارتی ریاست آسام کو اس نظارے کے لیے بہترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ہولونگ وہاں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہولونگ کو آسام کا سرکاری درخت بھی قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنوب مشرقی ایشیا جنوب مشرقی ایشیا کا حیرت انگیز درخت ہولونگ درخت ہولونگ درخت کے ہیلی کاپٹر پھل‘ ہیلی کاپٹر پھل