ترجمان نیب کے مطابق ملزمان عوامی سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے کا فراڈ کرتے تھے، نیب نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان نے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے نام پر جعلی اور نام نہاد ’’حلال‘‘ منافع کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں سے رقوم وصول کیں اور اب تک تقریباً 3.73 ارب روپے کا نقصان سامنے آ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیب خیبر پختونخوا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3.

73 ارب روپے کے مالیاتی اسکینڈل میں اسٹار لینڈ مارکیٹنگ کے سی ای او اور ریجنل ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزمان عوامی سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے کا فراڈ کرتے تھے، نیب نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان نے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے نام پر جعلی اور نام نہاد ’’حلال‘‘ منافع کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں سے رقوم وصول کیں اور اب تک تقریباً 3.73 ارب روپے کا نقصان سامنے آ چکا ہے۔ جمع شدہ رقوم مشتہر کردہ ہاؤسنگ منصوبوں میں لگانے کے بجائے خرد برد کی گئی۔ نیب لوٹی گئی عوامی رقم کی وصولی اور تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل اور شفاف تحقیقات کر رہا ہے۔ تمام متاثرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے دعوے اور متعلقہ دستاویزات جلد از جلد نیب خیبر پختونخوا کے دفتر میں جمع کروائیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے نام پر ارب روپے روپے کا

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم