City 42:
2026-07-24@01:48:55 GMT

رمضان المبارک سے قبل بجلی صارفین کے لیے بُری خبر آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر آ گئی ہے۔

 سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں بجلی ایک ماہ کے لیے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے دوران 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ماہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔

پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی

درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے دوران بجلی کی پیداوار میں ہائیڈل کا حصہ 18.

07 فیصد رہا۔ اسی طرح مقامی کوئلے سے 13.99 فیصد جبکہ درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ قدرتی گیس سے بجلی کی پیداوار 11.20 فیصد اور درآمدی گیس سے 17.24 فیصد رہی۔ اس کے علاوہ نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 25.05 فیصد رہا۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے یا کمی سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

ٹرین لیٹ۔۔طالبہ امتحان سے محروم۔۔ریلوے کو 27 لاکھ جرمانہ 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بجلی کی کی گئی

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ