اسلام آباد ہائی کورٹ کا جوڈیشل الاؤنسز کی ادائیگی بحال کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لاء افسران کے جوڈیشل الاؤنسز کی ادائیگی روکنے سے متعلق احکامات معطل کر دیے ہیں۔ عدالت نے اس معاملے پر وفاقی حکومت، وزارتِ خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے متاثرہ ملازمین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات عارضی طور پر معطل کر دیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ 5 اور 15 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے خطوط فی الحال مؤثر نہیں ہوں گے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وزارتِ خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے ملازمین کے جوڈیشل الاؤنسز روک دیے تھے، حالانکہ لاہور ہائی کورٹ کے ملتان اور بہاولپور بینچز پہلے ہی اسی نوعیت کے احکامات معطل کر چکے ہیں۔
عدالت نے تمام فریقین کو دو ہفتوں کے اندر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 9 فروری کو مقرر کر دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہائی کورٹ
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔