واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
میٹا (Meta) نے واٹس ایپ صارفین کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک نیا اور سخت سیکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا ہے، جسے ’اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ فیچر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میٹا کو واٹس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق مبینہ غلط دعوؤں پر قانونی مقدمے کا سامنا ہے۔
اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز کیا ہیں؟واٹس ایپ کے مطابق یہ ایک لاک ڈاؤن طرز کا اختیاری سیکیورٹی فیچر ہے، جسے فعال کرنے کے بعد اکاؤنٹ خودکار طور پر زیادہ نجی اور محدود سیٹنگز پر منتقل ہو جاتا ہے، تاکہ سائبر حملوں کے امکانات کم کیے جا سکیں۔
نامعلوم افراد پر سخت پابندیاںنئی سیٹنگ کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز خودکار طور پر خاموش (Silence) کر دی جائیں گی۔ اجنبی افراد کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور فائلز خود بخود بلاک ہو جائیں گی۔ لنک پری ویوز بند کر دیے جائیں گے۔ زیادہ تعداد میں نامعلوم پیغامات کو بلاک کرنے والی سیٹنگ خود آن ہو جائے گی۔
سیکیورٹی مزید مضبوطاس فیچر کو آن کرنے پر ’ٹو اسٹیپ ویری فکیشن‘ خودکار طور پر فعال ہو جاتی ہے۔ اور سیکیورٹی نوٹیفکیشنز آن ہو جاتے ہیں، جو اس وقت الرٹ دیتے ہیں جب کسی رابطے کا سیکیورٹی کوڈ تبدیل ہو۔
پرائیویسی کنٹرول مزید سختواٹس ایپ کے مطابق نئی سیٹنگز کے بعد لاسٹ سین، آن لائن اسٹیٹس، پروفائل فوٹو اور About صرف کانٹیکٹس کو نظر آئیں گے۔
صرف آپ کے کانٹیکٹس یا منتخب افراد ہی آپ کو گروپس میں شامل کر سکیں گے۔ پروفائل پر موجود لنکس بھی غیر کانٹیکٹس کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔
کن صارفین کے لیے زیادہ مفید؟میٹا کا کہنا ہے کہ یہ فیچر خاص طور پر صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عوامی شخصیات کے لیے مفید ہے، جو ہیکنگ یا نگرانی کے خطرات کا زیادہ سامنا کرتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ ایک اختیاری مگر انتہائی مؤثر سیکیورٹی فیچر ہے، جو غیر ضروری رابطوں کو محدود کر کے صارف کے اکاؤنٹ کو زیادہ محفوظ بنا دیتا ہے۔
فیچر کیسے آن کریں؟صارفین یہ فیچر اس راستے سے فعال کر سکتے ہیں:
Settings > Privacy > Advanced > Strict Account Settings
میٹا نے واضح کیا ہے کہ یہ سیٹنگ صرف پرائمری موبائل ڈیوائس سے تبدیل کی جا سکتی ہے، واٹس ایپ ویب یا ونڈوز ایپ سے نہیں۔
مقدمے کے سائے میں لانچاس فیچر کا اجرا ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک مقدمے میں میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ صارفین کی نجی گفتگو کو محفوظ ہونے کے دعوؤں کے باوجود اسٹور، تجزیہ اور رسائی میں رکھتا ہے۔
تاہم واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلا بنیاد اور صرف شہ سرخیوں کے حصول کے لیے دائر کیا گیا مقدمہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
واٹس ایپ سیکیورٹی فیچر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ سیکیورٹی فیچر سیکیورٹی فیچر واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔