کراچی:

آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے فیصلے کے پاکستان میگا ایونٹ میں شرکت کرتا ہے یا نہیں، یہ فیصلہ ہونا باقی ہے تاہم اس حوالے سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

بھارتی رویے پر بنگلہ دیش کے اخراج سے سامنے آنے والی صورتحال میں پاکستان بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور کررہا ہے، البتہ اس معاملے پر پی سی بی کے 2 سابق سربراہان کی رائے مختلف ہے۔

 لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، بی بی سی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے میں کسی اور بورڈ نے اعتراض نہیں کیا، کونسل نے یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا لہٰذا پاکستان کو اب معاملے کو طول دینے کے بجائے اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے موقف کے اصولی ہونے پر کوئی شک نہیں لیکن پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کا ایک اہم رکن ہے، پاک بھارت میچ کے نشریاتی حقوق کا بھی معاملہ ہے، ان حالات میں پاکستان کے لیے اس میچ کا بائیکاٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، اب کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ حکومت پر چھوڑدیا ہے، دیکھنا ہوگا کہ حکومت بھارت کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔

دوسری جانب ایک اور سابق چیئرمین خالد محمود اس رائے سے متفق دکھائی نہیں دیتے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو اپنے اْصولی موقف پر ڈٹے رہنا چاہیے، ایک بار پھر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کریں، ہمیں دیگر ارکان کو یہ باور کرانا چاہیے کہ بھارت ہر بار کھیل میں سیاست لے کر آتا ہے، یہ سلسلہ رُکنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی بھارتی کرکٹر ہاتھ نہیں ملاتے، کبھی ٹرافی وصول کرنے سے انکار کرتے ہیں، کبھی کسی دوسرے ملک میں جا کر کھیلنے سے انکار کرتے ہیں، آئی سی سی کے دیگر رکن ممالک کو بھی یہ سمجھنا چاہیے کہ آخر بھارت کے ساتھ ہی ہرملک کا تنازع کیوں ہوتا ہے۔

خالد محمود نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کئی ٹیمیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان آنے سے انکار کرتی رہی ہیں، آئی سی سی نے کسی ٹیم کو پاکستان جا کر کھیلنے پر مجبور نہیں کیا تو اب بنگلہ دیش کو بھارت جانے پر کیوں مجبور کیا جارہا ہے، اگر اْصولوں کی بنیاد پر کروڑوں ڈالر بھی قربان کرنے پڑیں تو اس سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، دنیا پیسہ نہیں اصول دیکھتی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت  کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش انہوں نے ورلڈ کپ کہا کہ

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ