لاہور (نوائے وقت رپورٹ + نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کیا اور اہم احکامات جاری کیے۔ 9 ڈویژن کے 1157مقامات پر واٹر ہائیڈرنٹ نصب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ریسکیو 1122میں نیا فائر انسپکٹوریٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیااور آتشزدگی کے سدباب کیلئے جدید ترین ہائی ایکسپنشن فوم جنریٹرکے استعمال کا بھی فیصلہ کیا۔ بڑی عمارتوں میں سموگ ڈی ٹیکٹر، سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا۔ فرسٹ ایڈ اور آکسیجن سلنڈر بھی بڑی کمرشل عمارتوں میں لازمی قرار دیا۔ کیمیکل،گتا،کپڑا اور سلنڈر وغیرہ کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے سپیشلائزڈ ٹریننگ کا فیصلہ کیا۔ ہر ملٹی سٹوری بلڈنگ میں واٹر ہائیڈرنٹ نصب کرنے کا حکم دیا۔ ایمرجنسی انخلاء کیلئے ہر عمارت میں بیرونی حصے میں ہوادار سڑھیاں لازمی قرار دیا۔ واٹر ہائیڈرنٹ کے نرخ تین ماہ کیلئے لاک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ سمیت گنجان مارکیٹوں میں تجاوزات اوررکاوٹیں ختم کرنے اور تمام اضلاع میں ہر ماہ آتشزدگی کی تیاری کیلئے فرضی مشقیں کرنے کی ہدایت بھی کی۔ نجی اور سرکاری بلڈنگ میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی لازمی قرار، ایکسپائری چیک کرنے کی ہدایت کی۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر بلڈنگ سیل اور مالکان کے خلاف کارروائی اور فائر سیفٹی اقدامات پر فوری عملدر آمد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ فائر سیفٹی ڈرل کا باقاعدہ انعقاد کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے کے پی آئیز میں شامل ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ پر افسوس ہے، دکھ کی گھڑی میں حکومت سندھ،کراچی کے عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ گل پلازہ سانحہ پر پنجاب ہر قسم کی معاونت اور تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ لاہور میں آتشزدگی کے وقت ہوٹل کی 25 منزلہ عمارت میں 300 افراد موجود تھے۔ سب کو شاباش دیتی ہوں۔ ہوٹل کی عمارت میں آتشزدگی کے سدباب اور لوگوں کے بروقت انخلاء کے آپریشن کی سیف سٹی کیمرے سے مانیٹرنگ کی۔ منسٹر انرجی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر افسران بھی فوری طور پر پہنچ گئے۔ آتشزدگی واقعہ میں پوری ٹیم نے فلڈ آپریشن کی طرح ایک یونٹ بن کر کام کیا۔ ریسکیو 1122بہت اہم ادارہ ہے، درکار آلات، کپیسٹی بلڈنگ اور ٹریننگ کیلئے وسائل مہیا کریں گے۔ ہوٹل میں تباہی قریبی فائر ہائیڈرنٹ آپریشنل ہونے کی وجہ سے ٹل گئی۔ آگ بجانے کیلئے ہائی ایکسپنشن فوم جنریٹرجیسی جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو زرتلافی ایک کروڑ روپے فی کس زرتلافی ادا کریں۔ ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے، رسپانس ٹائم اچھا تھا، پورے پنجاب میں یہی رسپانس ٹائم ہونا چاہیے۔ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بلڈنگ کی تعمیر کے دوران سیفٹی ریگولیشن کا نفاذ یقینی بنائیں۔ ہر عمارت میں فائر سیفٹی آلات موجود بلکہ فنکشنل بھی ہوں۔ بدقسمتی سے جنریٹر، تیل اور پلاسٹک وغیرہ اور دیگر آتشزدگی مٹیریل ایک ہی جگہ سٹور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مارکٹیوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بالخصوص تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر انسپکشن کی تصاویر اور ویڈیو ارسال کریں، کمرشل عمارتوں میں ایک ماہ میں فائر ہائیڈرنٹ کی تنصیب یقینی بنائیں۔ سہ منزلہ عمارتوں کے بیسمنٹ میں کے چند بوائلر اور آتشزدگی مواد سٹورکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بوائلر پھٹنے سے مزدور مرتا ہے تو گویا خاندان مرتا ہے، کسی بھی مزدور کا جلنا یا مرنا قطعا ًبرداشت نہیں۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں سلنڈر انسپکشن کی جائے، غیر معیاری سلنڈر بنانے اور بیچنے والے ادارے سیل کیے جائیں۔ ہر عمارت میں آٹو میٹک سپرینکل سسٹم ہونا چا ہیے۔ ویلڈنگ بھی محفوظ جگہ پر کی جائے۔ مریم نواز نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اور پیڈزنیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اورنرس کو فوری طور پر تین ما ہ کی سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ شروع کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ فوری طور پر سٹروک پیشنٹ کیلئے ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم دیا۔ ضلعی ہسپتالوں کے ڈاکٹرفالج کے مریض کے فوری علا ج کیلئے سپیشلسٹ اورکنسلٹنٹ کے ٹیلی فونک رابطہ کرسکیں گے۔ سٹروک مینجمنٹ سنٹر کیلئے نرسز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی اور ریسکیورز سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ مریم نواز نے فالج کے علاج کیلئے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فالج کے علاج کیلئے گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے، آگاہی مہم خود لیڈ کروں گی۔ پنجاب کے ہر چلڈرن ہسپتال میں سٹروک مینجمنٹ سینٹر بنائیں گے۔ چاہتے ہیں کہ کسی مریض کو علاج کیلئے بڑے شہر نہ جانا پڑے۔ اجلاس میں پمز کے نیورالوجسٹ ڈاکٹر قاسم بشیر نے سٹروک مینجمنٹ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی وزراء کی اے آئی ٹریننگ سیشن میں خود شرکت کرکے لیڈ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وزراء نے آفیشل ورکشاپ ’’ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی‘‘ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔ ٹریننگ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ ٹریننگ پروگرام میں پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریننگ پروگرام میں آفیشل ورکشاپ ’’ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی‘‘ کا باقاعدہ آغاز منسٹر کی حاضری سے کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو Geminiکے مفید استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گورنس اور پالیسی فریم ورک کی تشکیل کے اے آئی کے استعمال سے آگاہ کیا گیا۔ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے۔ اے آئی ٹولز کاذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ پنجاب میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس آئی ڈی قائم ہو گی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرنے کی ہدایت کی ٹریننگ پروگرام سٹروک مینجمنٹ مریم نواز نے میں ا تشزدگی ا تشزدگی کے لازمی قرار کا حکم دیا فیصلہ کیا اجلاس میں نے کہا کہ کا فیصلہ کیا گیا کرنے کا اے ا ئی

پڑھیں:

حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتِ پاکستان نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق 95.049 ملین روپے مالیت کی یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکرٹریٹ کے استعمال کیلئےحاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود، ماہرین اور دیگر اہم شخصیات کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت نئی بلٹ پروف گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

دستاویزات کے مطابق یہ گاڑی پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنہیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا جن کی خریداری کا عمل جاری ہے۔

سی پیک سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث بروقت بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نجی مارکیٹ سے بلٹ پروف گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔

ٹرمپ کو بغیر سوچے سمجھے جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی: عباس عراقچی

حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کو تین ٹویوٹا ڈیلرز کی جانب سے قیمتیں موصول ہوئیں، جن میں ٹویوٹا سینٹرل موٹرز نے 95.049 ملین روپے، ٹویوٹا پورٹ قاسم نے 95.25 ملین روپے اور ٹویوٹا سوسائٹی نے 95.45 ملین روپے کی پیشکش کی، حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

دستاویزات کے مطابق سی پیک سیکرٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز دستیاب نہیں تھے، جس کے بعد وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہو سکا۔

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اعلان

وزارت نے فنڈز کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں سے رقم مختص کی، جن میں سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپے، وفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے اور پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے شامل ہیں، ان فنڈز میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ 
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری