کمشنر کراچی نے گل پلازا کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
کمشنر کراچی نے گل پلازا کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔
رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی۔
کمشنر کراچی گل پلازا میں لگنے والی آگ کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں آگ لگنے کی وجوہات، آگ بجھانے سمیت ریسکیو سے متعلق تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے گل پلازا واقعے کی انکوائری رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو جوڈیشل انکوائری کروائیں گے: شرجیل میمن گل پلازا میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کردیا گیارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگنے کی رات 10:26 پر فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع ملی۔ پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ کے اندر پہنچا جبکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی 10:30 پر گل پلازا پہنچے۔
ریسکیو 1122 کا عملہ 10:53 پر گل پلازا پہنچا، گراؤنڈ فلور پر موجود بچے کے ہاتھوں فلاور شاپ میں آگ لگی، آگ تیزی سے پھیلی اور ایئرکنڈیشن کے ڈکٹس کی طرف سے پھیلی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے سے 79 اموات ہوئی ہیں، زیادہ تر اموات گل پلازا کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کمشنر کراچی گل پلازا
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی