ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس: سوتیلے بیٹے کو سزائے موت کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں سوتیلے بیٹے شاہ لطیف کو سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے معروف سندھی شاعر اور دانشور ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے کیس کا تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہ لطیف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ڈاکٹر آکاش انصاری کو ان کے سوتیلے بیٹے شاہ لطیف نے قتل کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔
پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی
عدالت میں پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو قتل کا مجرم قرار دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کیا، عدالت نے جرم کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو سزائے موت سنائی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کا شمار سندھ کے معروف شاعروں اور دانشوروں میں ہوتا تھا، جن کے قتل کے واقعے نے صوبے بھر میں شدید تشویش اور غم و غصے کو جنم دیا تھا۔
ٹرین لیٹ۔۔طالبہ امتحان سے محروم۔۔ریلوے کو 27 لاکھ جرمانہ
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاکٹر آکاش انصاری کو سزائے موت
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔