گوادر:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گوادر پاکستان کو عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے والا ایک اسٹریٹجک راستہ بنتا جا رہا ہے۔

گوادر میں سیمینار اور ایگزیبیشن ’’گوادر جدید ساحلی شہر 2026‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال مہمانِ خصوصی تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے گوادر بندرگاہ کی صنعتی و تجارتی ترقی کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گوادر کو جدید بندرگاہی شہر میں تبدیل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

سیمینار میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی سازوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، جہاں پالیسی سازی، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور پائیدار ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر علاقائی تجارت، بندرگاہی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کا ایک اہم اسٹریٹجک مرکز بن رہا ہے۔

ایم ڈی پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آفتاب الرحمٰن رانا نے گوادر کے سیاحتی امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر مستقبل میں پاکستان کی ٹورازم انڈسٹری کا اہم مرکز بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد جمیل احمد کے مطابق گوادر پورٹ میں علاقائی تجارت اور لاجسٹکس کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے گوادر کے صنعتی امکانات اور اسپیشل اکنامک زونز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

ڈین نسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے مقامی آبادی کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔

شرکاء نے گوادر سیمینار 2026 کو پاکستان کی قومی معاشی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: احسن اقبال کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت