صدر مملکت آصف علی زرداری اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ملکوں  کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفرا اسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔

بیان کے مطابق ملاقات میں  اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کیا گیا، دونوں رہنماوں نے  اقتصادی و تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کو اجاگر کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، رکنِ قومی اسمبلی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی جہاں وفاقی وزیرِ داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات ملاقات میں

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات