بالی ووڈ اداکار ورن دھون کی جانب سے ممبئی میٹرو کوچ کے اندر جسمانی ورزش (پل اپس) کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔ تاہم اب اداکار کی ٹیم نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ورن دھون پر کسی بھی قسم کا جرمانہ یا قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ورن دھون کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی جرمانے سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔ بیان کے مطابق ممبئی میٹرو حکام کی جانب سے جاری کیا گیا سوشل میڈیا پوسٹ بھی ہٹا لیا گیا ہے جس کے بعد اس معاملے سے متعلق تمام غلط فہمیاں دور ہو چکی ہیں۔

जब मेट्रो में वरुण धवन का 'एक्शन' पड़ा भारी????

Varun Dhawan का मुंबई मेट्रो में 'Pull-ups' वाला वीडियो आग की तरह वायरल है, जहाँ फैंस उनके फिटनेस लेवल को देख हैरान हैं,

वहीं मुंबई मेट्रो अथॉरिटी (MMMOCL) ने साफ़ कह दिया है,
"वरुण, यह आपकी फिल्म का सेट नहीं है!"

ट्रैफिक से बचने… pic.

twitter.com/VhLZnCjov7

— Vishal Mohan Yadav (@VishalMYadav_) January 27, 2026

بیان میں مزید کہا گیا کہ ورن دھون قوانین، عوامی نظم و ضبط اور ممبئی میٹرو انتظامیہ کی کوششوں کا بھرپور احترام کرتے ہیں۔ اداکار کی ٹیم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس معاملے سے متعلق کوئی زیر التوا مسئلہ موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعود بالی ووڈ اسٹار ورن دھون سے مشہور اداکار ؟ جویریہ سعود کا انکشاف

واضح رہے کہ ورن دھون کی فلم بارڈر 2 کو گلشن کمار اور ٹی سیریز نے جے پی دتہ کی جے پی فلمز کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز میں بھوشن کمار، کرشن کمار، جے پی دتہ اور ندھی دتہ شامل ہیں جبکہ ہدایت کاری انوراگ سنگھ نے کی ہے۔

جے پی دتہ کی بلاک بسٹر فلم بارڈر 1997 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سنی دیول، جیکی شروف، سنیل شیٹی، اکشے کھنہ، پونیت اسر، سدیش بیری اور کل بھوشن کھربندہ نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ فلم میں تبو، پوجا بھٹ، راکھی گلزار، شربانی مکھرجی، سپنا بیدی اور راجیو گوسوامی بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارڈر بارڈر 2 بالی ووڈ ورن دھون

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ ورن دھون ورن دھون کی بالی ووڈ

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا