پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا گیا۔رواں سال شروع ہونے والے پی ایس ایل میں 89 مقامی کھلاڑی 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔پلاٹینم کیٹیگری میں 16 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سلمان آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی ملی ہے جب کہ صاحبزادہ فرحان گولڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں پہنچ گئے ہیں.

بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں۔پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں 11 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں جس کے مطابق محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اور سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ میں ترقی پا گئے ہیں۔گولڈ کیٹیگری میں 32 کھلاڑی شامل ہوئے ہیں جب کہ سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں 30 کھلاڑی ہوں گے۔پی ایس ایل کے آکشن سے پہلے ہر فرنچائز کل 4 کھلاڑی اور فی کیٹیگری ایک کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی۔پاکستان سپر لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ 3 فروری تک بڑھا دی گئی ہے جب کہ پی ایس ایل کا پہلا اور تاریخی پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہوگا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پلاٹینم کیٹیگری میں پی ایس ایل گئے ہیں

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان