عمر ایوب کا پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں شمولیت سے انکار، محمود اچکزئی کو شامل کرنے کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے پارٹی کی نئی تشکیل شدہ سیاسی کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ عمر ایوب خان نے یہ بات سیاسی کمیٹی کے سربراہ بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو لکھے گئے خط میں کہی۔
مزید پڑھیں: عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں عمر ایوب خان نے واضح کیا کہ وہ اب نہ تو رکنِ پارلیمنٹ ہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی کے کسی عہدے پر فائز ہیں، اس لیے ان کا سیاسی کمیٹی میں شامل ہونا پارٹی کے طے شدہ معیار کے خلاف ہے۔ انہوں نے یاددہانی کروائی کہ وہ پہلے اجلاس میں بھی اپنی معذوری کا اظہار کر چکے تھے۔
Dear Barrister Salman Akram Raja sahib.
1. I am most grateful to you for including my name in the newly constituted Political Committee despite my request not to include my name as I am no longer a member of parliament or an office holder of PTI.
2. I would once again humbly…
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) January 28, 2026
عمر ایوب خان نے کہا کہ ان کے خلاف متعدد فوجداری اور دیوانی مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جس کے باعث وہ سیاسی کمیٹی کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ عہدہ داروں تک محدود ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: عمر ایوب اور شبلی فراز نااہلی کیسز کی سماعت، مدعیوں نے 3 درخواستیں واپس لے لیں
عمر ایوب خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نامزد ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے سفارش کی کہ انہیں سیاسی کمیٹی میں شامل کیا جائے تاکہ وہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق قومی اسمبلی کے اندر اور باہر پارٹی ایجنڈے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھا سکیں۔
عمر ایوب خان نے اپنے خط کو سیاسی کمیٹی سے باضابطہ استعفیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بھی عمران خان کے کارکن تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ انہوں نے مشکل حالات میں پارٹی قیادت کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیرسٹر سلمان اکرم راجا پاکستان تحریک انصاف سیاسی کمیٹی عمر ایوب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سلمان اکرم راجا پاکستان تحریک انصاف سیاسی کمیٹی عمر ایوب سیاسی کمیٹی میں عمر ایوب خان نے
پڑھیں:
سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔