Express News:
2026-07-24@03:29:59 GMT

اجیت پوار کی حادثاتی موت پر بالی ووڈ کا اظہار افسوس

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

 مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں ہلاکت پر بالی ووڈ فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ کی موت پر متعدد فلمی شخصیات نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

ئی فلمی ستاروں نے این سی پی کے سربراہ اجیت پوار کی اچانک موت پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کیا۔

Deeply shocked by the tragic news of the passing of the Maharashtra Deputy Chief Minister, President of @mahancpspeaks, and an NDA alliance leader, Sri Ajit Dada Pawar ji @AjitPawarSpeaks, in a devastating plane crash today.



His dedicated public service and immense contributions… pic.twitter.com/kjUPAcHWdJ

— Pawan Kalyan (@PawanKalyan) January 28, 2026

اجے دیوگن نے ایکس پر لکھا ہے کہ ’نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ اور دکھ ہوا، ان کے اہلِ خانہ، عزیزوں اور اس عظیم نقصان سے متاثرہ تمام افراد سے دلی تعزیت۔ 

سنجے دت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ’اس نقصان پر شدید صدمہ اور افسوس ہوا،  اہلِ خانہ اور تمام متاثرین سے دلی تعزیت۔ طاقت اور سکون کے لیے دعائیں۔  

Deeply shocked and terribly heartbroken to learn that we have lost Ajit Dada in a tragic accident. One of Maharashtra’s most dynamic leaders, he had zero tolerance for non-performance and constantly pushed and inspired those around him to excel. He never minced his words, his wit… pic.twitter.com/nGQ3M1xf0Z

— Riteish Deshmukh (@Riteishd) January 28, 2026

کنگنا رناوت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوفناک ہے،مجھے بے حد افسوس ہے، اس دکھ کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔

شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ پورے خاندان سے دلی تعزیت، اجیت دادا،ایک دلیر اور متحرک رہنما تھے۔ 

Deeply shocked and grief-stricken by the untimely demise of Maharashtra Deputy CM @AjitPawarSpeaks in a plane crash. He was an iconic leader of Maharashtra—most admired, loved, and talked about—a son of the soil and pride of Baramati. He has left behind a huge void in politics,…

مزید پڑھیں

بھارت میں بڑا فضائی حادثہ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت پانچ افراد ہلاک

— Shatrughan Sinha (@ShatruganSinha) January 28, 2026

سینئر اداکار انوپم کھیر نے لکھا ’مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار دادا کے المناک انتقال پر گہرا صدمہ اور دکھ ہوا، جب بھی ان سے ملاقات ہوئی انہیں نہایت نرم دل اور مہربان انسان پایا۔ 

اداکار اور سیاست دان اسمرتی ایرانی نے لکھا کہ طیارہ حادثے میں اجیت پوار کے ناگہانی انتقال پر شدید صدمہ اور افسوس ہوا، عوام کی خدمت اور سیاسی قیادت میں ان کی برسوں کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔  

Shocked and saddened by the untimely passing of Shri Ajit Pawar Ji in the tragic aircraft crash. His service to the people and years of political stewardship will be remembered with respect.
My thoughts and prayers are with the bereaved families in this hour of grief. Om Shanti…

— Smriti Z Irani (@smritiirani) January 28, 2026

شطرگھن سنہا نے کہا کہ اجیت پوار کے طیارہ حادثے میں انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ اور غم ہوا، وہ مہاراشٹر کے ایک عظیم رہنما تھے ۔ 

رتیش دیش مکھ نے لکھا ہے کہ اجیت دادا کے المناک حادثے میں انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا، وہ مہاراشٹر کے نہایت متحرک رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ ان کی بے باکی، ذہانت اور قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  

Shocked and saddened by the tragic passing of Hon. Deputy CM Ajit Pawar ji. My heartfelt condolences to his family, loved ones and all those affected by this immense loss.
Om Shanti ????????

— Ajay Devgn (@ajaydevgn) January 28, 2026

تلگو اسٹار اور آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ پون کلیان نے ٹوئٹ کیا کہ مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اور اجیت دادا پوار کے طیارہ حادثے میں انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، عوامی خدمت اور مہاراشٹر کی ترقی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں اہلِ خانہ اور پارٹی کارکنان سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ 

واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں پائلٹ، ایک کریو ممبر اور اجیت پوار کی سیکیورٹی ٹیم کے دو اہلکار شامل تھے، تمام افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

طیارہ صبح 8:10 بجے ممبئی سے روانہ ہوا تھا اور تقریباً 30 منٹ بعد بارامتی ایئرپورٹ کے قریب دوسری بار لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ 

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری