اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جامع حکمت عملی اور مؤثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے اور جلد پاکستان سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل سدِباب تک بل گیٹس فاؤنڈیشن جیسے قابلِ اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی قابلِ قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ پولیو کے خلاف جدوجہد میں بل گیٹس اور مسلم برادر ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعاون پر حکومت پاکستان بے حد شکر گزار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، تاہم اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت مؤثر حکمت عملی کے تحت ملک کے طول و عرض میں پولیو ٹیموں کی رسائی ممکن بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے، جبکہ انسداد پولیو کی مہم کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت متعلقہ منصوبے بھی جاری رکھے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو سے متعلق عوامی آگاہی اور ویکسین کی فراہمی کے لیے وفاقی وزارتِ صحت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جامع سفارشات مرتب کرے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور دیگر سرکاری عہدیداران بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن اور مسلم برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے انسداد پولیو کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس نے پاکستان میں کامیابی سے جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو بل گیٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری اقدامات کے نتیجے میں پاکستان جلد اس بیماری کے مکمل خاتمے کی منزل حاصل کر لے گا۔

وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے وفد کو انسداد پولیو کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال نے وزیراعظم کی رہنمائی اور بل گیٹس کی ٹیم کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسداد پولیو اقدامات کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے بھی ملاقات میں تمام صوبوں اور شہروں میں انسداد پولیو کے تحت جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے وفد میں شامل گیٹس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر پولیو ڈاکٹر کیتھی نیوزیل کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر برائے کے مکمل خاتمے انسداد پولیو کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے کے ساتھ بل گیٹس کے لیے کے تحت

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری