Express News:
2026-07-24@06:35:46 GMT

پولیو کے مکمل سد ِباب تک اقدامات جاری رکھیں گے ، وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جامع حکمت عملی اور مؤثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے اور جلد پاکستان سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل سدِباب تک بل گیٹس فاؤنڈیشن جیسے قابلِ اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی قابلِ قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ پولیو کے خلاف جدوجہد میں بل گیٹس اور مسلم برادر ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعاون پر حکومت پاکستان بے حد شکر گزار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، تاہم اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت مؤثر حکمت عملی کے تحت ملک کے طول و عرض میں پولیو ٹیموں کی رسائی ممکن بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے، جبکہ انسداد پولیو کی مہم کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت متعلقہ منصوبے بھی جاری رکھے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو سے متعلق عوامی آگاہی اور ویکسین کی فراہمی کے لیے وفاقی وزارتِ صحت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جامع سفارشات مرتب کرے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور دیگر سرکاری عہدیداران بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن اور مسلم برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے انسداد پولیو کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس نے پاکستان میں کامیابی سے جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو بل گیٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری اقدامات کے نتیجے میں پاکستان جلد اس بیماری کے مکمل خاتمے کی منزل حاصل کر لے گا۔

وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے وفد کو انسداد پولیو کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال نے وزیراعظم کی رہنمائی اور بل گیٹس کی ٹیم کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسداد پولیو اقدامات کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے بھی ملاقات میں تمام صوبوں اور شہروں میں انسداد پولیو کے تحت جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے وفد میں شامل گیٹس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر پولیو ڈاکٹر کیتھی نیوزیل کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر برائے گیٹس فاؤنڈیشن کے مکمل خاتمے انسداد پولیو کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے کے ساتھ بل گیٹس کے لیے کے تحت

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری