آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں بابراعظم اور صائم ایوب کی بہتری، آسٹریلیا سیریز سے قبل حوصلہ افزا خبر
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی20 انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بلے باز بابراعظم اور صائم ایوب کی پوزیشن میں بہتری آ گئی ہے، جو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل قومی ٹیم کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، جو 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل گرین شرٹس کی آخری بین الاقوامی اسائنمنٹ ہوگی۔
مزید پڑھیں: بگ بیش: اسٹیون اسمتھ کے سنگل نہ لینے پر بابراعظم ناراض کیوں ہوئے؟
آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے بعد 31ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ صائم ایوب نے 2 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر 35ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
صائم ایوب اس پوزیشن پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز برینڈن کنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر موجود ہیں، جنہوں نے شاندار بہتری دکھاتے ہوئے 15 درجے چھلانگ لگائی ہے۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بدستور ٹی20 فارمیٹ میں ملک کے سب سے اعلیٰ رینکنگ والے بلے باز ہیں اور 5ویں پوزیشن پر قائم ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 41ویں نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل، والد نے جذباتی پیغام شیئر کردیا
بولنگ رینکنگ میں بھی پاکستان کو فائدہ ہوا ہے، جہاں ابرار احمد ایک درجہ بہتری کے بعد نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ فاسٹ بولر سلمان مرزا بھی ایک درجہ ترقی کے بعد 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
تاہم آل راؤنڈر محمد نواز کی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب صائم ایوب نے بولنگ رینکنگ میں بھی ایک درجہ بہتری حاصل کرتے ہوئے 54ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ صائم ایوب صاحبزادہ فرحان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی20 انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ صائم ایوب صائم ایوب ایک درجہ گئے ہیں
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/