ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ علاج اور ملاقاتوں پر قدغن دراصل جمہوریت کے بنیادی اصولوں کا قتل ہے، عمران خان کو فوری طور پر مکمل طبی معائنہ اور شفاف علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے خدشات کا ازالہ ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور سابق ایم این اے فہیم خان نے عمران خان کی صحت، ملاقاتوں کی بندش اور اڈیالہ جیل کے باہر ان کی بہنوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے پھیلنے والی اطلاعات نے پوری قوم کو اضطراب اور غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک انصاف کو دانستہ طور پر عوام، اہلِ خانہ اور پارٹی قیادت سے کاٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو نہ صرف غیر انسانی بلکہ جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے۔ فہیم خان نے کہا کہ علاج اور ملاقاتوں پر قدغن دراصل جمہوریت کے بنیادی اصولوں کا قتل ہے، عمران خان کو فوری طور پر مکمل طبی معائنہ اور شفاف علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے خدشات کا ازالہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کی بندش محض ایک انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ سچ کی آواز دبانے کی منظم سازش ہے، مگر عمران خان کو تنہا کر کے قوم کو کمزور کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود ملاقاتوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنا نہایت تشویشناک صورتحال کو جنم دے رہا ہے اور یہ طرزِ عمل خود قانون کی بالادستی پر سوالیہ نشان ہے، پی ٹی آئی اپنے قائد کی صحت اور سلامتی پر کسی بھی قسم کی بے حسی ہرگز قبول نہیں کرے گی اور عمران خان کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک تاریخ کے کٹہرے میں ضرور آئے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کی صحت

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ