data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ہنڈائی نشاط موٹرز)پرائیویٹ( لمٹیڈ کے درمیان، پاکستان میں، ہنڈائی گاڑیوں کے لیے شیل لیوبریکنٹس کی فراہمی کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک معاہدہ طے پا یا ہے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب لاہور میں منعقد ہو ئی اور اسی تقریب میں شیل ہیلیکس (HX8 0W-20 AH) کا اجراء بھی کیا گیاجو ہنڈائی انجن کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا لیوبریکنٹ ہے۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی، جن میں وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،زبیر شیخ اور ہنڈائی نشاط موٹرز )پرائیویٹ( لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،حسن منشا شامل تھے۔ یہ اہم سنگِ میل دونوں اداروں میں اعلیٰ معیار کی لیوبریکیشن سلوشنز فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

شیل ہیلیکس HX8 0W-20 AH پاکستان میں ہنڈائی شیل تعاون کے تحت متعارف کرایا جانے والا دوسرا کو-برانڈڈ لیوبریکنٹ ہے، جو مشترکہ طور پر تیار کی گئی مصنوعات کی رینج کو مزید وسعت دیتا ہے۔ ہنڈائی کی تکنیکی خصوصیات کے عین مطابق تیار کیا گیا یہ جدید لبریکنٹ ہنڈائی گاڑیوں کے انجن کو مکمل تحفظ دیتا ہے، ایندھن کی بہتر افادیت کو یقینی بناتا ہے اور بہترین کارکردگی دیتا ہے، جو بالخصوص پاکستان بھر میں مقامی ڈرائیونگ حالات کے لیے موزوں ہے۔

اس اسٹریٹجک معاہدے کے تحت، وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ہنڈائی کی جامع ضروریات کے مطابق شیل لیوبریکنٹس فراہم کرے گا اور اس طرح ادارے کی بعد از فروخت سپورٹ مزید مضبوط ہوگی اور صارفین کو ہنڈائی کی تکنیکی خصوصیات سے ہم آہنگ لیوبریکنٹس تک بلا تعطل رسائی حاصل ہوگی۔ یہ اشتراکِ معیار، تکنیکی برتری اور مسلسل جدت کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ شراکت وافی انرجی اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے پاکستان بھر میں ہنڈائی گاڑیوں کے مالکان کو غیر معمولی قدر اور مؤثر سپورٹ فراہم کرنے کے عزم کی عکاس ہے ۔ اس تعاون کے ذریعے صارفین اعتماد کے ساتھ مستند، OEMسے منظور شدہ لیوبریکنٹس استعمال کر سکتے ہیں جو کارکردگی اور قابلِ اعتماد ہونے کے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اترتے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور ہنڈائی نشاط موٹرز وافی انرجی پاکستان

پڑھیں:

ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار

اسلام آباد: ویپنگ کے نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی نئی تحقیق نے ای سگریٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویپنگ کو عام سگریٹ کا محفوظ متبادل سمجھنا ایک غلط فہمی ہے، کیونکہ اس کے استعمال سے بھی انسانی صحت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق ویپ استعمال کرنے والے افراد کے منہ اور پھیپھڑوں کے خلیوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچنے کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈی این اے میں خرابی مختلف بیماریوں، خصوصاً کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویپ میں روایتی تمباکو موجود نہیں ہوتا، لیکن اس میں شامل مختلف کیمیکلز اور فلیورز انسانی خلیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پوڈ سسٹم پر مبنی ویپ استعمال کرنے والے افراد میں خلیاتی نقصان نسبتاً زیادہ دیکھا گیا۔

سائنس دانوں کے مطابق ویپنگ اور روایتی سگریٹ نوشی کا طریقہ کار مختلف ضرور ہے، تاہم دونوں صورتوں میں جسم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ بعض مطالعات میں ویپ استعمال کرنے والوں کے خلیوں میں ہونے والے ڈی این اے نقصان کی سطح سگریٹ نوش افراد کے قریب پائی گئی۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل میں صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کو محفوظ متبادل سمجھ کر استعمال کرنے کے بجائے اس سے مکمل اجتناب اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے۔

ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویپنگ کے نقصانات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی تمام مصنوعات سے حتیٰ الامکان دور رہیں، کیونکہ نئی سائنسی تحقیقات کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ویپنگ بھی انسانی جسم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان