عمران خان باہر ہوتے تو یہ بورڈ آف پیس بن ہی نہیں سکتا تھا ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں، ایسے شخص کے ساتھ یہ سلوک جس نے پاکستان کے باوقار وزیرِاعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، جس پر کسی قسم کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی، جس نے نہ شوگر مل لگائی اور نہ سٹیل ملز، نہ بیرونِ ملک بڑے بینک بیلنس بنائے، ایسا رہنما جسے عوام محبت کی حد تک چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ اور وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ایک فیصد عوام بھی ان کے ساتھ نہیں، اگر کوئی مہذب معاشرہ ہوتا تو اب تک مستعفی ہو کر دوبارہ الیکشن کروا دیتے، لیکن انکو لگتا ہے کہ حساب نہیں ہو گا حساب ضرور ہو گا، جواب دینا ہو گا 8 فروری کو بھی عوام نے بھرپور جواب دیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان اگر باہر ہوتے تو یہ بورڈ آف پیس بن ہی نہیں سکتا تھا، انہوں نے عمران خان کو اندر رکھ کر تمام کوششیں کر کے دیکھ لیں اور مجبور ہو کر 8 فروری کا الیکشن کروایا لیکن عوام نے پھر انکو بھرپور جواب دیا اور انہیں مسترد کر دیا۔
علامہ راجہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں، ایسے شخص کے ساتھ یہ سلوک جس نے پاکستان کے باوقار وزیرِاعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، جس پر کسی قسم کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی، جس نے نہ شوگر مل لگائی اور نہ سٹیل ملز، نہ بیرونِ ملک بڑے بینک بیلنس بنائے، ایسا رہنما جسے عوام محبت کی حد تک چاہتے ہیں، اسے عوام سے کاٹنے کی کوشش کرنا، اہلِ خانہ اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات نہ ہونے دینا، انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے، یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور نہ خاندان کو اطلاع دی گئی، نہ پارٹی قیادت کو آگاہ کیا گیا، تو یہ صورتحال مزید تشویش پیدا کرتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔