Daily Mumtaz:
2026-06-03@01:15:27 GMT

ICC وہی کرتا ہے جو BCCI چاہتا ہے: بھارتی صحافی کی تنقید

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

ICC وہی کرتا ہے جو BCCI چاہتا ہے: بھارتی صحافی کی تنقید

 

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی صحافی شاردا اگرا نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی وہی کرتا ہے جو بی سی سی آئی چاہتا ہے۔
اپنے بیان میں بھارتی صحافی شاردا اگرا نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ میں بھی یہی نظر آیا ہے، ورلڈ کپ کا موجودہ معاملہ نہایت ہی بھونڈے انداز میں ہینڈل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے پر آئی سی سی کو شدید نقصان ہوگا، پاکستان کی اہمیت اس لیے ہے کہ پاک بھارت میچ سے بہت زیادہ پیسہ بنتا ہے۔

بھارتی صحافی شاردا اگرا نے کہا کہ موجودہ حالات میں آئی سی سی کی اپنی ساکھ کافی متاثر ہوچکی ہے، یہ معاملہ اس وقت ہوا جب ایک بنگلادیشی پلیئر کو آئی پی ایل سے نکالا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اس معاملے میں پڑنا ماضی میں انڈیا کے رویے کا جواب ہوسکتا ہے، بی سی سی آئی بھارت کے حکمرانوں سے جڑی ہوئی ہے۔مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالنا سیاسی فیصلہ تھا۔

شاردا اگرا نے کہا کہ ورلڈکپ کے موجودہ بحران کی وجہ بھارت کا آئی سی سی اور دیگر بورڈز پر اثر انداز ہونا ہے، آج جو حالات ہیں اس کی وجہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی مالی قوت ہے۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ جب بنگلادیش کو انڈیا جانے سے مسئلہ ہوا تو آئی سی سی کو ٹورنامنٹ کے قوانین یاد آگئے، بھارتی ٹیم کو کس نے پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے روکا یہ آج تک کوئی نہیں جانتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے شاہ نے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کے بعد ایک بھارتی کو ہی سی ای او لگایا، اگر ان کی جگہ کسی اور ملک کا سی ای او ہوتا تو وہ صورتِ حال کو مختلف انداز میں ہینڈل کرتا۔

شاردا اگرا نے کہا کہ کرکٹ ایک مشترکہ ثقافت کا موقع ہونے کے بجائے سیاسی لڑائی کا مرکز بن چکا ہے جس میں انڈیا کرکٹ سے پڑوسیوں کو جواب دے رہا ہے، آئی سی سی اب ایک سنجیدہ اسپورٹس باڈی نہیں رہی۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی کی جگہ کوئی سنجیدہ اسپورٹس باڈی ہوتی تو اس کو اندازہ ہوتا کہ معاملہ مس ہینڈل ہوا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلادیش کو بھارت کی طرح سہولت اس لیے نہیں ملی کیوں کہ اس کا اثر و رسوخ نہیں، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بورڈز بھی بی سی سی آئی کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ کوئی دوسرا کھیل ہوتا تو اس کی باڈی اس معاملے کو سنجیدگی سے ہینڈل کرتی، اگر بنگلادیش کا مطالبہ تسلیم کرلیا جاتا تو بی سی سی آئی کی انا کو ٹھیس پہنچتی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی