data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا :بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناکامی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے شیڈول اور انتظامی رویے کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے غیر منصفانہ سلوک کا الزام عائد کر دیا ہے۔

 بی سی بی کا مؤقف ہے کہ ناقص اور بار بار تبدیل ہونے والے سفری و میچ شیڈول نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو شدید متاثر کیا، جس کے باعث ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے انکشاف کیا ہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران بعض مواقع پر ٹیم کو اپنے ذاتی وسائل استعمال کرتے ہوئے سفر کا انتظام کرنا پڑا۔ بی سی بی کے گیم ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر حبیب البشر نے ٹیم کی خراب کارکردگی کی بنیادی وجہ غیر متوازن شیڈول اور مسلسل طویل سفر کو قرار دیا۔

حبیب البشر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور بھارت کے خلاف میچز میں ٹیم کی حکمت عملی نیٹ رن ریٹ کے درست اندازے پر مبنی نہیں تھی، تاہم اصل مسئلہ شدید تھکاوٹ تھا جو مسلسل سفر کے باعث پیدا ہوئی، ابتدائی شیڈول میں بنگلادیش ٹیم کو ماسونگو میں دو وارم اپ میچز کھیلنے تھے اور بعد ازاں بولاوایو جانا تھا مگر آئی سی سی نے اچانک شیڈول تبدیل کر کے میچز دو مختلف وینیوز پر رکھ دیے، جس سے ٹیم کو اضافی سفری بوجھ اٹھانا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ بی سی بی نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ سفری تھکن کے پیش نظر میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جائیں مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، ٹیم 6 جنوری کو زمبابوے پہنچی اور 10 اور 13 جنوری کو دو مختلف شہروں میں وارم اپ میچز کھیلے، جن کے درمیان تقریباً چار گھنٹے کا زمینی سفر شامل تھا۔

مزید یہ کہ ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک فلائٹس کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث ٹیموں کو بسوں کے ذریعے طویل سفر کرنا پڑا۔ بنگلادیش ٹیم کو مون سون کے موسم میں ہرارے سے بولاوایو تک تقریباً نو گھنٹے کا زمینی سفر کرنا تھا۔ اہم میچز کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے بی سی بی نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف مقابلوں کے لیے اپنی جیب سے فضائی سفر کا انتظام کیا تاکہ کھلاڑیوں کو تھکاوٹ سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد بنگلادیش کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، جس کے بعد آئی سی سی کے انتظامات پر یہ سوالات کھڑے کیے جا رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کو

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز