قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے پاکستان کا الگ الگ دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورۂ پاکستان کا شیڈول فائنل ہو گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 اور 4 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریلوے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 5 اور 6 فروری کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ازبک صدر کے دورے کے ایجنڈے اور ملاقاتوں کا شیڈول بھی فائنل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سفارتی ذرائع پاکستان کا
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔