انڈر 19 ورلڈ کپ: آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کو ہراکر سیمی فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
ہرارے : (ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلین انڈر 19 ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 22 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بناسکی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے زچری کارٹر64اور وشوا ڈورن62رنز بناکر نمایاں رہے۔
قبل ازیں ہرارے میں کھیلے جانیوالے سپر 6 مرحلے کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اولیور پیک109رنز بنا کرنمایاں رہے، نتیش سیموئل نے 56اور ول ملاجزوک نے 48رنز بنائے جبکہ ایلکس لی ینگ 45اور جیڈن ڈریپر نے 29رنز بناسکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔