سانحہ گل پلازہ کے ذمے دار قابض میئر اور کرپٹ نظام ہے‘ مدثر انصاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے کہا ہے کہ گل پلازہ کا ہولناک سانحہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ میئر کراچی اور سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔ یکم فروری کو ہونے والا ’جینے دو کراچی مارچ‘ شہر کے لاکھوں عوام کی محرومیوں کے خلاف ایک طاقتور ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع غربی میں مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مدثر حسین انصاری نے کہا کہ کراچی کو اس وقت یتیم خانہ بنا دیا گیا ہے، جہاں ایک طرف گل پلازہ جیسے واقعات میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں تو دوسری طرف شہر بھر میں پانی کی بوند بوند کے لیے عوام ترس رہے ہیں۔ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی صرف اشتہارات اور فوٹو سیشن میں مصروف ہیں جبکہ شہر کے بچے کھلے گٹروں میں گر کر جان دے رہے ہیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں ٹریفک حادثات کی صورت میں موت کا جال بن چکی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یکم فروری کو بڑی تعداد میں نکل کر ثابت کریں کہ کراچی اب مزید ناانصافی برداشت نہیں کرے گا۔ جماعت اسلامی اس شہر کے حقوق کی بحالی، پانی کے مسئلے کے حل اور عوام کی جان و مال کے تحفظ تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔