پاکستان آپ کی ماں ہے، آپ لوگوں نے ملک سے غداری نہیں کرنی، مریم نواز کا نوجوانوں کی تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
لاوہر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب کوئی ملک میں انتشار پھیلانے کی بات کرے تو منع کردو اور کسی کی نہ سنو۔لاہور میں نوجوانوں کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان آپ کی ماں ہے، آپ لوگوں نے ملک سے غداری نہیں کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کے سفیر ہیں، جب ملک کی بات ہو تو آپ کو بنیان مرصوص کی طرح ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ترجیح ہے، نوجوانوں کو ہنرمند اور تعلیم یافتہ بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور دنیا میں صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پرواز کارڈ کے ذریعے رقوم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری ہوں گے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
فارم 47 والے الیکشن جیتے نہیں اور عوام کے پیسوں سے ان کی ہر کھمبے پر تشہیر جاری ہے،حماد اظہر
انہوں نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 2 لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی، غیر ہنرمند ہونے کی بچوں کو بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کا کام صرف ہاتھ پھیلانا نہیں ہے، یہ بہت بڑی کمیونٹی ہے، ہمیں ان کا ہاتھ پکڑنا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان ہنر سیکھ کر گھر نہ بیٹھیں، چاہتی ہوں ایسے نوجوان جو زیادہ نہیں پڑھ سکتے وہ پیچھے نہ رہیں، کوئی نوجوان بچہ بچی یہ محسوس نہ کرے کہ وہ بوجھ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جب ملک کی بات آئے تو آپ کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں ہونا چاہیے ، اگر حکومت ماں کی طرح سوچے تو یوتھ کو اپنا ہتھیار بنالے، ماں باپ بچوں کو تعلیم دیتے ہیں، ان کے روزگار کا بندوبست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، میں نہیں چاہتی کہ بچوں کو طعنہ سننا پڑے کہ مفت کی روٹی توڑتے ہو۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا لاہور پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے پرعزم ہیں: عظمٰی بخاری
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز نے نوجوانوں کو نے کہا کہ بچوں کو
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔