Jasarat News:
2026-07-23@23:33:52 GMT

بدین: علی واہ لاڑج میں ڈوبنے سے لڑکا جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260129-08-2
بدین(نمائندہ جسارت)نندو شہر کے قریب علی واہ لاڑج میں ڈوبنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا ،ذرائع کے مطابق نندو شہر کے قریب گاؤں چانڈیا آباد کا رہائشی 15 سالہ نوجوان پوڑھو چانڈیو ولد ابو چانڈیو کی لاش 18 گھنٹے بعد علی واہ لاڑج سے برآمد ہوئی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،جاں بحق ہونے والے لڑکے کے ورثاء کے مطابق متوفی مرگی کا مریض تھا اور کل شام سے گھر سے لاپتا تھا ورثاء نے اس کی تلاش شروع کی اس دوران متوفی کے جوتے علی واہ لاڑج کے کنارے سے ملی جس پر انہوں نے علی واہ میں تلاش شروع کردی اور اٹھارہ گھنٹے بعد علی واہ لاڑج سے پندرہ سالہ پوڑھو چانڈیو کی لاش برآمد کرلی گئی

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل