بھینس کالونی میں جھگڑے کے دوران میاں بیوی قتل ‘راہگیر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خوتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔دیگر واقعات میں بچے سمیت5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی جھگڑے کے دوران50 سالہ صائمہ زوجہ سدھیر اور 50 سالہ سدھیر ولد عبدالحمید جاںبحق ہو گئے، ایک راہگیر 55 سالہ شبیر ولد سومار زخمی ہوا مقتولین کی لاشیں قانونی کاروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی مہران ٹاون سیکٹر B6 سلیم تھلے والی گلی نمبر 2 چھپڑا ہوٹل کے قریب مزدا ٹرک نمبر جے وائے 0448 کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔متوفی بچے کی شناخت 6 سالہ ذیشان ولد جنسار احمد سولنگی کے نام سے کی گئی حادثے کے بعد مزدا ٹرک کا ڈرائیور جاوید موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا بچہ ملزم کا ہی پڑوسی تھا، ملزم ڈرائیور مزدا ٹرک گھر سے لیکر نکلا تو پڑوسی کا بچہ گاڑی کے نیچے آ گیا،گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی ، خاتون کی شناخت 45 سالہ نذیراں بی بی زوجہ محمد حسین کے نام سے کی گئی،متوفیہ خاتون نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوئی۔ اورنگی ٹاون کے علاقے سیکٹر 8نورانی مسجد ڈاکخانے کے عقب میں گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر 80سالہ معمر شخص قمرالدین ولد سیف الدین جاںبحق ہوگیا متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ نیو کراچی دیوار گرنے سے خاتون جاںبحق ہوگئی ، شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب موٹر سائیکل گرنے سے 60سالہ جمعہ خان جاںبحق ہوگیا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔