data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع کراچی کی ٹیم نے محمد حسین آزاد گورنمنٹ گرلز اسکول، نارتھ کراچی کا دورہ کیا اور اساتذہ کے لیے ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد کی۔ پروگرام کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی اسلوب سے روشناس کرانا اور تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنا تھا۔ ضلع کراچی کی صدر نادرا نوید نے تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی تقریب میں تنظیم اساتذہ کا تعارف پیش کیا اور ملک گیر سطح پر جاری تعلیمی و تنظیمی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم، اساتذہ کی فلاح اور نظامِ تعلیم کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری کراچی صائمہ سفیر نے “معلم اعظم کے طریقہ تدریس” کے موضوع پرورکشاپ کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام اگر پیارے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپنائیں تو وہ معاشرے کو بہترین اور کارآمد افراد فراہم کر سکتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر صدر نادرا نوید نے اسکول کی پرنسپل کو کتاب “شائع فکر اور کامیابی کی طرف” اور رمضان پمفلٹس پیش کیے۔ یہ پروگرام اساتذہ کی تربیت اور تنظیم کی مقامی سطح پر توسیع کے حوالے سے انتہائی سودمند ثابت ہوا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار