لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے ذریعے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں شہر کے کارروباری طبقے سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ کراچی کے کاروباری طبقے کا بڑا حوصلہ ہے، جو ناانصافیوں کے باوجود یہاں کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شہر کے ساتھ بہت دھوکہ بازی ہوئی ہے، شہر کے کاروباری طبقے کی مشاورت سے بہت کام کرنے ہیں، کراچی سے پاکستان کا سارا قرض اتار سکتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے مزید کہا کہ آپ کی پریشانیوں اور چیلنجز کا ادراک ہے، کاروباری اعتماد اچھا نہیں ہے، ٹیکسز اور سیکیورٹی کے معاملات ہیں، لیکن عین وقت پر روزہ نہ توڑیں، پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آپ سے وعدہ ہے کہ کراچی کے لیے ہم وسائل مہیا کریں گے، معزز لوگوں سے 30، 30 ارب کی زمینیں واپس لی ہیں۔ پورے صوبے کی زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ آئندہ 3 مہینوں میں 11 ہزار ارب روپے مزید لوں گا، ساری تیاریاں کرلی ہیں، کراچی میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ذریعے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، بہت سے نئے آئیڈیاز پر کام کر رہے ہیں، اگلے 2 سال بہت اہم ہیں، لوگوں کو نوکریوں سے نہ نکالیں، بہت کچھ آنے والا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ 25 کروڑ آبادی میں 65 فیصد نوجوان ہے، پاکستان خوراک پیدا کرنے والا امیر ملک ہے، زراعت ہماری ضرورت پوری کرلیتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا ڈالر سے دوسری کرنسیوں پر منتقل ہو رہی ہے، اگلے 2 سال بہت اہم ہیں، مئی کے بعد پاکستان کی دنیا میں نئی شناخت سامنے آئی ہے، قرضوں کی وجہ سے پوری دنیا کے برے حالات ہیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ معاملات میرے نہیں لیکن یہ اعتماد پر اثرانداز ہوتے ہیں، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آپکے معاملات حل کرائیں گے، حکومت کا ظرف ہے کہ آئی ایم ایف سے مذکرات کی مشکل بتاتی نہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری اور اماراتی نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ملاقات

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: قرض اتار سکتے ہیں چیئرمین نیب کہ کراچی کے پاکستان کے نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار