کراچی: ٹرک نے کمسن بچے کو کچل دیا، گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر کے مختلت علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کمسن بچے اور خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر B6 سلیم تھلے والی گلی نمبر 2 چھپڑا ہوٹل کے قریب مزدا ٹرک کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
متوفی بچے کی شناخت 6 سالہ ذیشان ولد جنسار احمد سولنگی کے نام سے کی گئی، پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مزدا ٹرک کا ڈرائیور جاوید موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والا بچہ ملزم کا ہی پڑوسی تھا، ملزم ڈرائیور مزدا ٹرک گھر سے لیکر نکلا تو پڑوسی کا بچہ گاڑی کے نیچے آ گیا، پولیس نے ٹرک اور ڈرائیور کے بھائی کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا، کمسن ذیشان پانچ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، متوفی بچے کے والد فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں۔
گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، خاتون کی شناخت 45 سالہ نذیراں بی بی زوجہ محمد حسین کے نام سے کی گئی، ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ خاتون نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گئی
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔