امریکا کے اعلیٰ ترین سائبر دفاعی ادارے سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (CISA) کے قائم مقام سربراہ مدھو گوتمکلا کی جانب سے حساس سرکاری دستاویزات چیٹ جی پی ٹی کے عوامی ورژن میں اپ لوڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف امریکی جریدے پولیٹیکو کی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آیا۔

خودکار سیکیورٹی الرٹس اور داخلی جانچ

رپورٹ کے مطابق گزشتہ موسمِ گرما میں ہونے والی اس غلطی کے بعد CISA کے سیکیورٹی سینسرز نے خودکار وارننگ جاری کی۔ امریکی محکمہ داخلہ (DHS) نے ممکنہ نقصان کا جائزہ لینے کے لیے اندرونی تحقیقات شروع کیں۔ 4 ڈی ایچ ایس عہدیداروں نے تصدیق کی کہ یہ معاملہ اگست کے آغاز میں سامنے آیا تھا۔

خصوصی اجازت کے تحت چیٹ جی پی ٹی کا استعمال

قائم مقام ڈائریکٹر مدھو گوتمکلا نے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کے لیے خصوصی استثنیٰ (Exception) حاصل کیا تھا، جبکہ یہ اے آئی ٹول دیگر ڈی ایچ ایس ملازمین کے لیے بند تھا۔

واضح رہے کہ مدھو گوتمکلا بھارتی نژاد ہیں۔ ان کا بنیادی تعلق ریاست آندھرا پردیش سے ہے۔

انہوں نے ایسی دستاویزات چیٹ جی پی ٹی میں ڈالیں جو ‘For Official Use Only’ کے زمرے میں آتی تھیں۔ یہ مواد اگرچہ خفیہ (Classified) نہیں تھا، تاہم حساس نوعیت کا اور عوامی سطح پر جاری کرنے کے لیے نہیں تھا۔

معلومات کے افشا ہونے کا خدشہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوامی چیٹ جی پی ٹی پر اپ لوڈ کی گئی معلومات اوپن اے آئی کے ساتھ شیئر ہو سکتی ہیں جس سے سرکاری ڈیٹا کے وسیع صارفین تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔

اس کے برعکس، ڈی ایچ ایس کے منظور شدہ اے آئی ٹولز اس طرح ترتیب دیے گئے ہیں کہ ڈیٹا وفاقی نیٹ ورکس سے باہر منتقل نہ ہو۔

CISA کا مؤقف

CISA کی ڈائریکٹر پبلک افیئرز مارسی میک کارتھی نے بیان میں کہا کہ گوتمکلا کو چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی اجازت ڈی ایچ ایس کنٹرولز کے تحت دی گئی تھی، اور یہ استعمال قلیل مدت اور محدود نوعیت کا تھا۔

قیادت اور سیکیورٹی تنازعات

مدھو گوتمکلا مئی سے CISA کے قائم مقام سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ مستقل ڈائریکٹر کے نامزد امیدوار شان پلانکی کی تاحال توثیق نہیں ہو سکی۔ یہ واقعہ گوتمکلا کے مختصر دورِ قیادت میں سامنے آنے والے متعدد سیکیورٹی اور انتظامی تنازعات کی تازہ کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

پولی گراف ٹیسٹ کا تنازع

گزشتہ سال جولائی میں یہ بھی رپورٹ ہوا تھا کہ گوتمکلا نے انتہائی حساس انٹیلی جنس تک رسائی کے لیے لیا گیا کاؤنٹر انٹیلی جنس پولی گراف ٹیسٹ پاس نہیں کیا تھا۔ تاہم گزشتہ ہفتے کانگریس میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے اس دعوے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اس مؤقف کو قبول نہیں کرتے۔

اے آئی کے فروغ کے دوران سیکیورٹی سوالات

یہ سیکیورٹی خلاف ورزی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ وفاقی اداروں میں اے آئی کے استعمال کو تیزی سے فروغ دے رہی ہے۔

گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے ریاستی سطح پر اے آئی قوانین محدود کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔ اور خبردار کیا کہ مختلف قوانین امریکا کی چین کے مقابلے میں مسابقت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

پینٹاگون کی ’اے آئی فرسٹ‘ حکمت عملی

اسی تناظر میں امریکی وزارت دفاع نے ‘AI-first’ حکمت عملی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت فوجی نظام میں جدید اے آئی ماڈلز کو شامل کیا جائے گا۔

وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق دفاعی نیٹ ورکس میں ایلون مسک کا گروک (Grok) سمیت دیگر جدید اے آئی ماڈلز کو ضم کرنے کا منصوبہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی سائبر سیکیورٹی چیف مدھو گوتمکلا.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی ڈی ایچ ایس اے آئی کے لیے

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار