نجف حمید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع ، گرفتاری کے لیے چھاپے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع ہوگئی۔
ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے انکوائری شروع کی ہے۔نجف حمید کے حوالے سے تمام اداروں سے تفصیلات بھی مانگ لی گئیں جبکہ بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
نجف حمید کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری نہ ہو سکی۔واضح رہے کہ نجف حمید کی اراضی سکینڈل میں عبوری ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔
فیلڈ مارشل کا دورہ بہاولپور گیریژن، مشق کا مشاہدہ، قومی خودمختاری کے دفاع کا عزم
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حمید کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔