معروف ٹک ٹاک اسٹار شیرلے رینز انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
سوشل میڈیا اسٹار اور غیر منافع بخش تنظیم Beauty 2 The Streetz کی بانی شیرلے رینز، جو بے گھروں کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں وقار اور امید لانے کے لیے مشہور تھیں، 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
رینز جنہیں ٹک ٹاک پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ’مس شیرلے‘ کے نام سے جانتے تھے اسکڈرو سمیت کیلیفورنیا اور نیواڈا کے مختلف شہروں میں بے گھروں کے لیے کھانا، بیوٹی ٹریٹمنٹس اور حفظان صحت کے سامان فراہم کرتی تھیں۔ ان کی تنظیم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ رینز کی خدمات نے معاشرے کے محروم طبقات پر گہرا اثر چھوڑا۔
View this post on Instagram
A post shared by Shirley Raines (@beauty2thestreetz)
شیرلے رینز نے اپنی ذاتی زندگی کے غم کو سماجی خدمت میں بدل دیا۔ ان کا ایک بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2017 میں بے گھروں کی مدد کرنا شروع کی۔ وہ اپنے کلائنٹس کے ساتھ احترام اور محبت کے ساتھ پیش آتیں اور انہیں ’کنگ‘ یا ’کویئن‘ کہہ کر مخاطب کرتی تھیں۔
لاس اینجلس میں بے گھری کی شرح بہت زیادہ ہے اور 2025 کے سروے کے مطابق تقریباً 72,000 لوگ ہر رات بے گھر ہوتے ہیں۔ شرلے رینز نے نہ صرف ضرورت مندوں کی مدد کی بلکہ انہیں کام کے مواقع بھی فراہم کیے، تاکہ وہ خود مختار اور باوقار زندگی گزار سکیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Shirley Raines (@beauty2thestreetz)
رینز کو 2025 میں NAACP امیج ایوارڈ برائے شاندار سوشل میڈیا پرسنالٹی سے بھی نوازا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کی موت پر مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’محبت کی جسمانی تصویر‘ قرار دیا۔
شیرلے رینز کے 6 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا۔ ان کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے اور تنظیم نے کہا ہے کہ اضافی معلومات دستیاب ہونے پر عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاک اسٹار ٹک ٹاک اسٹار کا انتقال شیرلے رینز شیرلے رینز انتقال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک اسٹار ٹک ٹاک اسٹار کا انتقال شیرلے رینز شیرلے رینز انتقال سوشل میڈیا شیرلے رینز انتقال کر ٹک ٹاک
پڑھیں:
پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے ساتھ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے جنرل عامر رضا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان