جویریہ عباسی کا شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کے بعد خود دوسری شادی کی ہے اور اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
جویریہ عباسی اداکاری کے ساتھ ساتھ سیر و سیاحت کی بھی دلدادہ ہیں اور چوں کہ بیٹی کی شادی کے بعد وہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوچکی ہیں اور خود بھی دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھی ہیں تو ایسے شغل میں مصروف رہتی ہیں۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر انھوں نے دبئی سفر کی تصاویر شیئر کی ہیں جہاں وہ کروز پر سمندر کی سیر کے مزے لے رہی ہیں۔
جویریہ نے سرخ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کے شوہر عدیل حیدر جینز کی پینٹ، کوٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ جوڑے نے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں۔
گو اداکارہ نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ یہ سال کا سب سے بہترین دن تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین کے لیے یہ دن تنقید کا طوفان لے آیا۔
View this post on Instagramسوشل میڈیا صارفین کو جویریہ کا مغربی لباس ایک آنکھ نہ بھایا اور انھوں نے اسے کسی فیشن میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر دیکھیں اور لباس دیکھیں جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا یہ لباس ہماری ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا۔
البتہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے اسٹائل اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ 52 سالہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی تھی۔
اس سے قبل وہ اداکار شمعون عباسی کی اہلیہ رہ چکی ہیں اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی بھی ہیں جو خود بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جویریہ عباسی
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاکپولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔