data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ایرانی فورسز ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران ہمیشہ ایک شفاف جوہری معاہدے کا حامی رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا جوہری معاہدہ قابل قبول ہوگا جس میں جوہری ہتھیار شامل نہ ہوں اور ایران کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں ایرانی فورسز فوری ردعمل دینے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی تو امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

علی شمخانی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے محدود حملے کی بات محض دھوکا ہے اور کسی بھی امریکی حملے کا ایرانی جواب فوری، مکمل اور مثال بننے والا ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بڑا امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے، جو وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔  

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔ 

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال