پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرلی اور نئی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیںپیٹرولیم لیوی کے نام پر عوام کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان تاہم پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق 31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اضافے کا امکان پیسے فی لیٹر قیمتوں میں کی قیمت
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی